
جدہ ۔۔۔۔۔ پی ٹی آئی مِڈل ایسٹ کی جانب سے سعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ میں شکریہ عمران خان کے عنوان سے پارٹی ورکرز کنونشن کا انعقاد ہوا۔ جس میں سعودی عرب چیپٹر سے کثیر تعداد میں پی ٹی آئی کے ارکان نے شرکت کی۔ کنونشن میں اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق ملنے پر وزیراعظم عمران خان کا شکریہ کیا گیا اور ووٹرز کو پولنگ بوتھ تک لانے کے حوالہ سے تمام شریک ممبران سے رائے لی گئی۔ اس موقع پر ڈپٹی سیکٹری او آئی سی عقیل آرائیں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تمام ارکان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ عمران خان نے اوورسیز کے ساتھ کیا گیا ایک بہت بڑا وعدہ پورا کیا اب انشاءاللہ اوورسیز پاکستانی عمران خان کو 2023 میں ایک بار پھر وزیر اعظم منتخب کریں گے۔ اوورسیز کے ووٹنگ کے نظام اور طریقہ کار کے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ ہم اپنی سفارشات الیکشن کمیشن میں جمع کرائیں گے اور اس چیز کو یقینی بنایا جائے گا کہ مشترکہ رائے سے اس کو عملی جامہ پہنایہ جائے۔ صحافی کے سوال کے جواب میں عقیل آرائیں نے کہا کہ صحت کارڈ جیسے کامیاب پراجیکٹ تحریکِ انصاف کے وژن کا عکاس ہیں۔ ہماری ہر ممکنہ کوشش رہی کہ ہم عوام کو بہتر سہولیات فراہم کر سکیں۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کی قیادت میں پاکستان معاشی بہران سے نکل رہا ہے۔ کنونشن کے بعد باقاعدہ طور پر پریس کانفرنس کی گئی جس میں پارٹی کی عوام کے لیے خدمات کو اجاگر کیا گیا۔