اہم خبریںپاکستان

بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو جیل خانہ بنا رکھا ہے،مریم ادریس

اسلام آباد،سماجی وانسانی حقوق کی رہنما مریم ادریس کا کہنا ہے کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو جیل خانہ بنا رکھا ہے، تحریک آزادی کشمیر کو دبانے کے لیے ظلم وستم کی انتہا کر دی ہے، کشمیری اپنے حق خودارادیت کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں پر عالمی برادری کے کان پر جوں تک نہیں رینگتی خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے ، اقوام متحدہ بھی اپنی قراردادوں پر عملدرآمد کروانے میں ناکام ہے، کشمیریوں کی جرات کو سلام جو بھارتی مظالم کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہے ہیں، پوری پاکستانی قوم کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ ہے، کشمیریوں کو انکا حق خودارادیت دیا جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں کیا

انسانی حقوق کی رہنما مریم ادریس کا کہنا ہے کشمیر میں ہو نے والے مظالم پر دنیا نے جس طرح آنکھوں پر پٹی باندھی ہوئی ہے کیا ان کے دل میں انسانیت کی قدر نہیں ہے، کیا ان کے چھوٹے بچے نہیں ہیں کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشتگردی پر خاموش ہیں آخر کیوں؟ مریم ادریس کا کہنا ہے کہ آئے روز بھارت کے مظالم بڑھتے جا رہے ہیں، بھارت کشمیریوں سے ان کی شناخت چھیننے کی سازشیں کر رہا ہے، انسانی حقوق کے کارکنوں کو غائب کیا جا رہا ہے،نوجوانوں کو نام نہاد سرچ آپریشن کی آڑ میں شہید کیا جا رہا ہے، خواتین کی عصمت دری کی جارہی ہے الغرض مودی سرکار تحریک آزادی کشمیر کو روکنے کے لیے ہر حربہ آزما رہی ہے لیکن پھر بھی منہ کی کھانی پڑ رہی ہے، مریم ادریس نے کہا کہ انسانی حقوق کی رہنما ہونے کے ناطے میں مطالبہ کرتی ہوں کہ اقوام متحدہ اپنی قراردادوں پر عملدرآمد کروا کر کشمیریوں کو انکا حق خودارادیت دلوائے اور عالمی انسانی حقوق کی تنظیمیں مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم پر خاموش تماشائی بننے کے بجائے اپنی آواز بلند کریں،انشااللہ وہ دن دور نہیں جس دن کشمیریوں کو آزادی حاصل ہو گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker