اہم خبریںپاکستان

چیئرمین سی ڈی اے کی زیر صدارت اسلام آباد فیڈرل کمیشن کا دسواں اجلاس

اسلام آباد(آئی پی ایس ) سی ڈی اے کے چیئرمین کی زیر صدارت اسلام آباد فیڈرل کمیشن کا دسواں اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں متعلقہ شعبوں کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں اسلام آباد کے شہریوں کو بہترین سفری سہولیات کی فراہمی سمیت دیگر تجاویز پر غور کیا گیا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اسلام آباد میں معیاری سفری سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے اسلام آباد میں ماس ٹرانزٹ سسٹم کے لیے نیسپاک کنسلٹنٹ کی خدمات لی جائیں۔ اس بات کا فیصلہ کیا گیا کہ نیسپاک موجودہ صورتحال کے پیش نظر سٹڈی کو اپڈیٹ کرے گا۔مزیدبرآں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ پلاننگ کمیشن کی معاونت فراہم کرنے کے لئے ادارہ شماریات کی مدد حاصل کی جائے گی تا کہ 2017 کی مردم شماری کے ریکارڈ کے مطابق پلاننگ کی جاسکے۔ اس ضمن میں فیصلہ کیا گیا کہ ادارہ شماریات اسلام آباد فیڈرل کمیشن کو مطلوبہ معلومات فراہم کرنے کے لئے ایک فوکل پرسن مقرر کرے گا جو کمیشن اور پلاننگ کمیشن کو ضروری معلومات بروقت مہیا کرے گا۔مزیدبرآں اجلاس میں اسلام آباد میں موجودہ عمارتوں میں اضافی فلورز کی تعمیر کے حوالے سے بھی تجاویز پر غور کیا گیا۔ اس ضمن میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ اضافی منزلوں کی تعمیر کے لئے ابھی مزید معلومات ، اینالسز اور پارکنگ کی گنجائش کو جانچنے کی ضرورت ہے۔ اجلاس میں مزید یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ یہ پالیسی مخصوص ایریا کے لئے نہیں بلکہ سب کے لئے یکساں ہو گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker