اہم خبریںپاکستان

حکومت احتساب کرے لیکن سیاسی انتقام پر نہ اترے، چودھری برادران

لاہور ،سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین اور سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالہی سے گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے ملاقات کی ۔ چودھری برادران کا کہنا تھا کہ حکومت احتساب کرے لیکن سیاسی انتقام پر نہ اترے۔ ووٹر اور عوام پوچھتے ہیں مہنگائی کیوں کم نہیں ہو رہی ؟ کیا جواب دیں؟۔مہنگائی نے غریبوں کا نفسیاتی مریض بنا دیا ہے۔

چودھری برادران نے چودھری سرور کو کہا کہ حکومتی اتحادی ہونے کے ناطے ہم سے بھی سوال ہوتے ہیں۔ بلدیاتی الیکشن سے پہلے عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہوگا۔ ہر مشکل وقت میں حکومت کا ساتھ دیا، چودھری سرور نے کہا کہ بلدیاتی اداروں کی قانون سازی ہو یا الیکشن کی سیٹ ایڈجسٹمنٹ انشا اللہ اتحادیوں سے مل کر فیصلے کریں گے۔ پنجاب اسمبلی میں تمام اپوزیشن جماعتوں کو آن بورڈ لے کر شق وار فیصلے کرنا نہایت اچھی کاوش ہے ۔ اتفاق رائے سے بل کی اہمیت اور لاگو کرنے میں آسانیاں ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف کی واپسی سے باہر نکلیں اور عوامی مسائل کے حل پر توجہ دیں،یہ سال کام کرنے کا ہے، اگر ایسے کاموں میں ہی لگے رہے تو پھر ملک کا اللہ ہی حافظ ہے، جتنے پیسوں کا الزام نوازشریف پر ہے اس سے زیادہ تو کیسز پر خرچ کر دیئے، مہنگائی کا شور ہرطرف ہے لیکن اس کے خاتمے کیلئے کوئی تجویز نہیں دیتا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker