اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

عام آدمی کو ریلیف دینے کے اقدامات میں تیزی لائی جائے،وزیراعظم

لاہور(آئی پی ایس )وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عوامی ریلیف کے شعبوں میں پنجاب حکومت کی کارکردگی قابل تعریف ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ملاقات کی جس میں وزیراعلیٰ پنجاب نے وزیراعظم کو صوبے کے اہم امور، امن و امان کی صورتحال اور انار کلی واقعے پر بریفنگ دی جب کہ وزیراعلی نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تیار یوں سے بھی آگاہ کیا۔وزیراعلیٰ پنجاب نے بریفنگ میں بتایا کہ پنجاب میں تحصیل کی سطح پر ریسکیو سروس کا آغاز کردیا ہے اور ریسکیو ائیر ایمبولینس سروس بھی شروع کررہے ہیں جس پر وزیراعظم نے پنجاب حکومت کے ائیر ایمبولینس کے منصوبے کی تعریف کی۔اس کے علاوہ وزیراعلی پنجاب نے مختلف محکموں میں اصلاحات اور صحت کارڈ کی تقسیم سیمتعلق بھی وزیر اعظم کو بریف کیا۔عثمان بزدار نے کہا کہ پی ٹی آئی کے منشور کے مطابق عوامی ریلیف کے اقدامات میں تیزی لائی جارہی ہے اور مختلف شعبوں میں قانون سازی سے متعلق بھی اقدامات کیے گئے ہیں۔وزیراعظم عمران خان نے صوبے میں حکومتی منصوبے جلد مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت کی عوامی ریلیف کے شعبوں میں کارکردگی قابل تعریف ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ عام آدمی کو ریلیف دینے کے اقدامات میں تیزی لائی جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker