
وہاری (نمائندہ خصوصی )اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی سید وسیم حسن ناجائز قابضین کے خلاف متحرک 62 کروڑ روپے کی سرکاری زمین واگزار، 152 کنال سرکاری رقبہ ناجائز قابضین زرعی کمرشل اور رہائشی مقاصد کے لیے استعمال کر رہے تھے ۔ اے سی وہاڑی نے کہا کہ سرکاری زمینوں کا تحفظ فرض ہے کسی کو ناجائز قبضہ نہیں کرنے دیں گے۔تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی سید وسیم حسن کی ناجائز قابضین کے خلاف زبردست کاروائی 62 کروڑ روپے مالیت کی سرکاری زمین واگزار کروا لی انٹی انکروچمنٹ آپریشن وہاڑی کے مضافاتی علاقے پیر مراد اور 43 ڈبلیو بی میں کیا گیا جس میں 152 کنال سرکاری رقبہ واگزار کروایا گیا ناجائز قابضین عرصہ دراز سے سرکاری زمین کو زرعی کمرشل اور رہائشی مقاصد کے لیے استعمال کر رہے تھے جنہیں متعدد نوٹس بھی بھجوائے گے جس کے بعد اے سی وہاڑی تحصیلدار حافظ اقبال کاٹھیا آنٹی انکروچمنٹ ٹیم پولیس نفری اور بھاری مشینری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور ناجائز تعمیرات گرا دیں چارا کی فصل میں ہل چلا کر رقبہ کا کنٹرول حاصل کر کے ریونیو حکام کے حوالے کر دیا گیا ۔اس حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی سید وسیم حسن کا کہنا تھا کے سرکاری زمینوں کا تحفظ ہمارا فرض اور زمہ داری ہے کسی کو سرکاری آراضی پر ناجائز قبضہ کی اجازت نہیں دیں گے ناجائز قابضین کے خلاف بلاتفریق آپریشن جاری رہے گا۔





