
اسلام آباد، مشیر احتساب شہزاد اکبر کے استعفے کے بعد نئے معاون خصوصی کانام سامنے آگیا۔بریگیڈیئر ریٹائرمصدق عباسی کو وزیراعظم کے معاون خصوصی احتساب کا قلمدان دیے جانے کا امکان ہے ، مصدق عباسی ماضی میں نیب میں اعلی عہدوں پرفائز رہ چکے ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق مصدق عباسی کو وزیراعظم کے معاون خصوصی احتساب کاقلمدان دیے جانے کا امکان ہے، نجی ٹی وی ذرائع کے مطابق بریگیڈیئرریٹائرڈمصدق عباسی شہزاداکبر کے ممکنہ متبادل ہوسکتے ہیں۔بریگیڈیئر ریٹائرڈ مصدق عباسی ماضی میں نیب میں اعلی عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں۔یاد رہے گذشتہ روز مشیر احتساب شہزاد اکبر نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا ، جسے وزیراعظم عمران خان نے فورا منظور کر لیا تھا۔ذرائع نے انکشاف کیا تھا کہ مشیر احتساب شہزاد اکبر کے استعفے کی وجہ وزیر اعظم کی ناراضگی تھی، چند روز قبل وزیر اعظم عمران خان نے شہزاد اکبر سے عدالتوں میں مقدمات کی تفصیلات مانگی تھی، جس کے بعد وزیر اعظم ان سے ناراض ہوگئے تھے۔ذرائع کے مطابق شہزاد اکبر نے جو تفصیلات وزیر اعظم کو دی وہ نا مکمل تھیں اور وزیراعظم کو دی جانے والی بریفنگ اور دستاویزات میں واضح فرق پایا گیا تھا۔وزیر اعظم نے مشیر برائے داخلہ و احتساب کے عہدے کے لیے 2 ناموں پر مشاورت بھی شروع کر دی ہے، ان دو ناموں میں سے ایک نام نیب کے سابق عہدے دار کا بھی ہے، حتمی نام کا فیصلہ وزیر اعظم عمران خان خود کریں گے۔