اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

مریم اورنگزیب کو نازیبا الفاظ پر قوم سے معافی مانگنی چاہیے،عثمان بزدار

لاہور،وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ مریم اورنگزیب کو نازیبا الفاظ پر قوم سے معافی مانگنی چاہیے،مریم اورنگزیب نے اخلاقی پستی کا مظاہرہ کر کے ہر پاکستانی کی دل آزاری کی ہے۔عثمان بزدار نے وزیر اعظم عمران خان کے بارے میں غیر شائستہ الفاظ استعمال کرنے پر مریم اورنگزیب کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بدتہذیبی اور بد تمیزی مسلم لیگ ن کا وطیرہ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے رہنما ماضی میں سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کے خلاف بھی غیر شائستہ الفاظ استعمال کرتے رہے، مریم اورنگزیب نے اخلاقی پستی کا مظاہرہ کر کے ہر پاکستانی کی دل آزاری کی ہے۔عثمان بزدار نے کہا کہ مریم اورنگزیب نے ثابت کیا ہے کہ مسلم لیگ ن میں اخلاقی، سیاسی و جمہوری اقدار کا کوئی وجود نہیں، نازیبا الفاظ پر انہیں قوم سے معافی مانگنی چاہیے۔وزیراعلی پنجاب نے مزید کہا کہ کوئی بھی شائستہ یا باوقار شخص ایسے الفاظ کا چنا ؤنہیں کر سکتا، مسلم لیگ (ن )اس وقت چور مچائے شور والا راگ الاپ رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کروڑوں پاکستانیوں کے لیڈر ہیں، پاکستانی عوام وزیر اعظم عمران خان سے دلی محبت رکھتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker