اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

جسٹس عائشہ ملک سپریم کورٹ کی پہلی خاتون جج بن گئیں

اسلام آباد،جسٹس عائشہ ملک نے سپریم کورٹ کی پہلی خاتون جج کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا۔تفصیلات کے مطابق پیر کو سپریم کورٹ میں چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد نے جسٹس عائشہ ملک سے حلف لیا۔ حلف برداری کی تقریب میں عدالت عظمی کے ججز، اٹارنی جنرل اور وکلا نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔واضح رہے کہ جسٹس عائشہ ملک اس سے پہلے لاہور ہائیکورٹ میں بطور جج تعینات تھیں ، جو ڈیشل کمیشن کی سفارش پر پارلیمانی کمیٹی برائے ججز تقرری نے جسٹس عائشہ ملک کی بطور سپریم کورٹ جج تقرری کی منظوری دی تھی ،جسٹس عائشہ ملک کی بطور سپریم کورٹ جج تعیناتی کی منظوری بابت وزارت قانون و انصاف نے سمری صدر مملکت کو ارسال کی تھی، صدر مملکت کی منظوری کے بعد وزارت قانون انصاف نے 21 جنوری 2021 کو جسٹس عائشہ ملک کی بطور سپریم کورٹ جج تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker