ابوظبی ۔۔۔۔ متحدہ عرب امارات نے بغیر لائسنس کے ڈرون اڑانے پر 22 جنوری سے ایک ماہ تک کے لیے پابندی عائد کردی ہے۔ اماراتی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ’تمام اقسام کے ڈرونز، مختلف انواع کے ہلکے اسپورٹس طیارے اڑانے کے شوقین افراد کے لیےلازمی ہے کہ وہ مقررہ اتھارٹی سے لائسنس حاصل کریں۔ اماراتی نیوز ایجنسی ’وام‘ نے وزارت داخلہ کے حوالے سے مزید کہا ہے کہ ’سول ایوی ایشن کے قوانین کے تحت امارات میں فضائی سپورٹس کی سرگرمیوں پر 22 جنوری 2022 سے ایک ماہ تک پابندی عائد کردی گئی ہے۔ ایسے افراد جو ڈرونز، گلائڈنگ اور ونڈ سرفنگ کھیل کے شوقین ہیں اور اپنا شوق جاری رکھنا چاہتے ہیں، انہیں اس کے لیے باقاعدہ اجازت نامہ حاصل کرنا ہوگا۔ وزارت داخلہ کا کہنا تھا کہ ’ڈرونز اور ہلکے جہازوں سے متعلق بعض خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئی ہیں ۔ ڈرونز کو ممنوعہ مقامات پر استعمال نہیں کیا جاسکتا۔ پابندی کے حوالے سے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ’حکومتی احکامات کے تحت عائد کی گئی پابندی پرعل کرنا ہر ایک کی ذمہ داری ہے۔ پابندی عائد کرنے کا مقصد لوگوں کی جان اور املاک کی حفاظت وسلامتی کو یقینی بنانا ہے۔ ایسے ادارے جو تجارتی اشتہارات یا دیگرمقاصد کے لیے ڈرونز استعمال کرتے ہیں ان کے لیے لازمی ہے کہ وہ متعلقہ سرکاری ادارے سے رجوع کر کے باقاعدہ لائسنس حاصل کریں۔ وہ ادارے جو اپنے تجارتی منصوبوں کے لیے ڈرونز استعمال کرتے ہیں انہیں لائسنس حاصل کرنے کےلیے اپنے منصوبوں اور طریقہ کارکی وضاحت دینا ہوگی جس کے بعد انہیں متعلقہ ادارے کی جانب سے ڈرون اڑانے کا لائسنس جاری کیا جائے گا۔ وزارت داخلہ نے اپنے بیان کے آخرمیں کہا ہے کہ وہ افراد جو ڈرون اڑانے کے شوقین ہیں وہ مقررہ پابندی پرعمل کریں لائسنس حاصل کیے بغیر ڈرون اڑانا خلاف قانون عمل شمار کیاجائے گااورخلاف ورزی پرانہیں قانونی مسائل کا سامنا کرنا پڑےگا۔
Related Articles
امریکہ ہانگ کانگ کے معاملات اور چین کے داخلی امور میں مداخلت بند کرے، ہانگ کانگ میں چینی وزارت خارجہ کے کمشنر دفتر کا بیان
اتوار, 22 دسمبر, 2024
شام وسیع پیمانے پر پناہ گزینوں کی وطن واپسی کا متحمل نہیں ہو سکتا ، بین الاقوامی تنظیموں کا انتباہ
اتوار, 22 دسمبر, 2024
چین کی امریکہ کی جانب سے چین کے تائیوان علاقے کو ہتھیاروں کی فروخت کی شدید مخالفت
اتوار, 22 دسمبر, 2024