اہم خبریںپاکستان

لاہور دھماکے میں بے حسی سامنے آگئی، چند افراد لوٹ مار کرتے رہے

 لاہور(آئی پی ایس )سانحہ مری میں مقامی لوگوں کی بے حسی کے بعد لاہور انارکلی بم دھماکے میں بھی بے حسی کا واقعہ پیش آیا جس میں لوگ دھماکے کے بعد لوٹ مار میں مصروف رہے۔ دھماکے کے بعد منظرعام پر آنے والی فوٹیجز کے مطابق چند شہریوں نے لوٹ مار شروع کردی، دھماکہ پرائز بانڈ کے کاؤنٹر کے ساتھ ہوا جس کے بعد اردگرد آگ لگ گئی اور بھگدر مچ گئی۔ ہر طرف چیخ و پکار کے باوجود چند افراد نے موقع کو غنیمت جان کر پیسے اور پرائز بانڈ اٹھانا شروع کردئیے۔ اطلاعات کے مطابق 20 سالہ عبداللہ نامی پرائز بانڈ کا کاؤنٹر تھا جس پر تقریبا تین لاکھ روپے موجود تھے، دھماکے میں کانٹر مالک عبداللہ بھی زخمی ہوا جو میو ہسپتال میں زیر علاج ہے۔دھماکے کے بعد اردگرد آگ لگ گئی اور بھگدڑ مچ گئی تھی ،اسی بھگدڑ میں 20 سالہ عبداللہ نامی پرائز بانڈ کا کانٹر تھا جس پر تقریبا 3 لاکھ روپے موجود تھے اور چند افراد زخمیوں کی مدد کرنے کی بجائے پیسے لوٹنے میں مصروف رہے۔پولیس نے پیسے لوٹنے والوں کی فوٹیج کے ذریعے لوٹ مار کرنے والوں کی تلاش شروع کردی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker