
بیجنگ، کوموروس کے صدر ازالی نے چائنا میڈیا گروپ کو دیے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں کہا کہ وبائی صورتحال کے تناظر میں انہیں یقین ہے کہ چین سرمائی اولمپکس کے ہموار انعقاد سے چینی عوام اور تمام ممالک کے کھلاڑیوں کی صحت کے تحفظ کی صلاحیت رکھتا ہے۔ چین ایسی بڑی سرگرمیوں کی میزبانی کا اہل ہے جس سے بیجنگ سرمائی اولمپکس کا کامیاب انعقاد ہو گا-
چینی میڈ یا کے مطا بق مڈغاسکر کی اولمپک کمیٹی کے صدر ہٹنی نے کہا کہ وہ بیجنگ سرمائی اولمپکس میں شرکت کے منتظر ہیں اور انہیں یقین ہے کہ بیجنگ سرمائی اولمپکس انتہائی شاندار ایونٹ ہو گا۔ مڈغاسکر کی اولمپک کمیٹی سرمائی اولمپکس میں شرکت کے لیے چینی سفارت خانے کے ساتھ رابطوں کی مضبوطی کی خواہاں ہے۔اسی روز مالی اولمپک کمیٹی کے چیئرمین حبیب سیسوکو نے کہا کہ مالی سرمائی اولمپکس 2022 کی میزبانی کے لیے چین کی مکمل حمایت کرتا ہے اور اولمپکس پر سیاست کی مخالفت کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین وبائی صورتحال کے باوجود اس سپورٹس ایونٹ کی میزبانی کررہا ہے ،یہ قابل تعریف بات ہے انہیں یقین ہے کہ موجودہ سرمائی اولمپکس کامیاب ہوں گے ۔ نمیبیا نیشنل اولمپک کمیٹی کے صدر ایبونا نے کہا کہ "مزید اتحاد” اولمپک جذبے کا ایک اہم پہلو ہے۔ نمیبیا کی قومی اولمپک کمیٹی کھیلوں کو سیاسی بنانے کی سختی سے مخالفت کرتی ہے اور بیجنگ سرمائی اولمپکس کی کامیاب میزبانی کی مضبوطی سے حمایت کرتی ہے۔