بین الاقوامی

عالمی اولمپک کمیٹی کا بیجنگ سرمائی اولمپکس کی تیاریوں پر اظہار اطمینان

بیجنگ،عالمی اولمپک کمیٹی کے نائب صدر یو زائی چھنگ نے ایک انٹرویو میں بیجنگ سرمائی اولمپکس کی موجودہ تیاریوں پر اطمینان ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ بیجنگ سرمائی اولمپکس یقینی طور پر مکمل کامیاب ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کی متعلقہ رابطہ کمیٹی بیجنگ سرمائی اولمپکس 2022 کی انتظامی کمیٹی کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے اور تازہ ترین صورتحال کے حوالے سے بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کی ایگزیکٹو کمیٹی کو باخبر رکھا گیا ہے۔ آئی او سی کے صدر تھامس باخ نے بھی واضح کیا ہے کہ ہم بیجنگ سرمائی اولمپکس کی تیاریوں پر انتہائی مطمئن ہیں اور ہمیں یقین ہے کہ بیجنگ سرمائی اولمپکس کا کامیاب انعقاد کیا جائے گا۔ بالخصوص موجودہ وبائی صورتحال میں چین کے انسداد وبا اقدامات دنیا میں سب سے بہتر ہیں جس سے سرمائی اولمپکس کی کامیاب میزبانی کی جائے گی۔چین نے چونکہ پہلے ہی انسداد وبا کے موئثر اقدامات اٹھائے ہیں لہذا وبا کی روک تھام کے معاملے پر چین پر کوئی اضافی بوجھ نہیں ڈالا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker