اہم خبریںپاکستان

قاتل اور مقتول پیپلز پارٹی کی دشمنی میں ایک ہوگئے ہیں، ناصر حسین شاہ

کراچی، نئے بلدیاتی قانون کے خلاف شہرقائد میں اپوزیشن جماعتوں کے احتجاجی مظاہرے پر صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے ردعمل دیا ہے۔

سندھ کے وزیر ناصرشاہ نے اپوزیشن جماعتوں کے رہنماں کے بیانات پر کہا ہمیں طعنہ دیا گیا پیپلز پارٹی ایک پرچی پر بھی کام کرتی ہے، حافظ نعیم کی تقریر سنی انہوں نے واضح کیا پرچی مافیا کون ہیں؟ وزیراعلی سندھ نے مردم شماری کاسی سی آئی میں کیس لڑا اور سرخرو بھی ہوئے۔وزیر کا کہنا تھا کہ مردم شماری سے متعلق سندھ حکومت کا ایک بیانیہ رہا ہے، ماضی میں جو قانون سے کھلواڑ کیا گیا عوام کو پوری طرح آگاہ ہے۔ناصر حسین نے مخالفین پر تنقید کرتے ہوئے کہا کراچی کے عوام جانتے ہے ماضی میں کس نے انہیں سکھ کا سانس نہیں لینے دیا، نئے بلدیاتی قانون پر عمل ہونے جارہا ہے جلد مثبت نتائج سامنے ہوں گے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ آج قاتل اور مقتول پیپلز پارٹی کی دشمنی میں ایک ہوگئے ہیں، پی ٹی آئی بڑے شوق سے گھوٹکی سے کراچی لانگ مارچ کرے، پی ٹی آئی کا لانگ مارچ مہنگائی کے خلاف ہوناچاہیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker