اہم خبریںپاکستان

بیرون ملک اثاثوں کا معاملہ ، ایف بی آر کے نوٹسز پر سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل

اسلام آباد،پاکستانیوں کے بیرون ملک اثاثوں، آمدن اور اخراجات کا معاملہ ، سپریم کورٹ نے ایف بی آر کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹسز پر سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کو معطل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف ایف بی آر کی اپیل سماعت کیلئے منظورکر لی ۔جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی۔ سندھ ہائیکورٹ نے دسمبر 2020 میں ایف بی آر کے جاری کردہ نوٹسز کو معطل کیا تھا۔ وکیل ایف بی آر حافظ احسان کھوکھر نے موقف اختیار کیا کہ انکم ٹیکس ترمیمی آرڈیننس 2001کے تحت ہر وہ پاکستانی جس کے بیرون ملک اثاثے، آمدن اور اخرجات ہیں وہ انکم ٹیکس ریٹرن میں ظاہر کرنے کے پابند ہیں، ایف بی آر نے ایسے پاکستانیوں کو اثاثے ظاہر کرنے کے نوٹسز جاری کئے تھے،کچھ افراد نے سندھ ہائیکورٹ میں ان نوٹسز کو غیر قانونی قرار دینے کی درخواست داخل کی جس پر ہائیکورٹ نے ایف بی آر کے جاری کردہ نوٹسز کو غیر قانونی قرار دیا ہے۔ وکیل ایف بی آر کی طرف سے استدعا کی گئی کہ سپریم کورٹ عدالت عالیہ کے فیصلے کو معطل کرے ، ایف بی آرکے شوکاز نوٹسز کو ہائیکورٹ میں چیلنج نہیں کیا جاسکتا ، یہ عدالتی فیصلوں کی خلاف ورزی ہے۔سپریم کورٹ نے ایف بی آر کے وکیل کی استدعا منظور کرلی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker