اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

قومی اسمبلی عوامی توقعات پر پورا اترنے کے لیے اپنا کردار ادا کرے گی،اسد قیصر

اسلام آباد،اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے وزیراعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان نے ملاقات کی۔ملاقات میں قانون سازی ,قومی اسمبلی کے آج سے شروع ہونے والے اجلاس کے ایجنڈے اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ فنانس ترمیمی بل پر اپوزیشن کو اظہار خیال کا بھرپور موقع فراہم کیا جائے گا جبکہ قائمہ کمیٹیوں میں ز یر التوا بلوں کی جلد منظوری کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جائیں گے ۔اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ قومی اسمبلی عوامی مسائل کے حل اور فلاح و بہبود کے لیے اپنا آئینی کردار بھر پور طریقے سے ادا کرے گی ، آئین میں متعین 130 دن کو پورا کیا جائے گا ۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ قومی اسمبلی عوامی توقعات پر پورا اترنے کے لیے اپنا کردار ادا کرے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker