اہم خبریںپاکستان

پی ڈی ایم اور پیپلز پارٹی کا مارچ ایک ساتھ شروع کرنے پر غور شروع

اسلام آباد،پی ڈی ایم اور پیپلز پارٹی کا مارچ ایک ساتھ شروع کرنے پر غور شروع کر دیا گیا ہے ، قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہازشریف اور بلاول بھٹو کے درمیان ملاقات اگلے ہفتے اسلام آباد میں متوقع ہے جس میں ایک ساتھ مارچ کرنے پر مشاورت کی جائے گی ۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن)اور پیپلزپارٹی کے درمیان قیادت کی سطح پر رابطے ہورہے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شہازشریف اور بلاول بھٹو کے درمیان ملاقات اگلے ہفتے اسلام آباد میں متوقع ہے، یہ ملاقات قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران پارلیمنٹ میں ہوگی، جس کا مقصد اپوزیشن کی طرف سے حکومت مخالف موثر احتجاج کرنا ہے۔ذرائع کے مطابق شہبازشریف اور بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات میں پیپلزپارٹی اور پی ڈی ایم کے اسلام آباد مارچ کے حوالے سے بات چیت ہوگی، جب کہ شہباز شریف بلاول بھٹو کو پی ڈی ایم کی جانب سے ہونے والے مارچ میں شرکت کی دعوت دیں گے، اور اگر بلاول بھٹو مارچ میں شرکت کیلئے رضا مند نہ ہوئے تو پھر پی ڈی ایم اپنا شیڈول پیپلزپارٹی کے ساتھ ایڈجسٹ کرے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker