
اسلام آباد،ہنگامی صورتحال کے پیش نظر سیاحوں کیلئے اسلام آباد سے مری جانے کیلئے پابندی میں مزید ایک روز کا اضافہ کر دیا گیا ۔
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سیاحوں کیلئے اسلام آباد کے راستے مری اور گلیات جانے کیلئے پابندی مزید چوبیس گھنٹے برقراررہے گی،مری اور ملحقہ علاقے کے رہائشیوں کو صرف شناختی کارڈز دکھا کر گزرنے کی اجازت دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ مری اور گلیات کی صورت حال کا مسلسل جائیزہ لے رہے ہیں،سیاحوں کیلئے مری اور گلیات جانے کا فیصلہ صورت حال دیکھ کرلیا جائیگا۔