
اسلام آباد،وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے امورِ سی ڈی اے اور رکن قومی اسمبلی علی نواز اعوان کو پاکستان تحریک انصاف اسلام آباد ریجن کا صدر مقرر کر دیا گیا، اس سلسلے میں پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل اسد عمر نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے علی نواز اعوان نے کہا کہ اسلام آباد ریجن کا صدر منتخب کرنے پر پارٹی قیادت کا مشکور ہوں جس نے مجھ پر اعتماد کیا، ہم سب عمران خان کے سپاہی ہیں اور ہمیشہ ان کے ویژن کو آگے بڑھانے کی کوشش کرتے ہیں۔ علی نواز اعوان نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کا سب سے بڑا اثاثہ اس کے ورکرز ہیں میری کوشش ہوگی سب کو ساتھ لے کر چلوں اور پاکستان تحریک انصاف کو اسلام آباد کی مضبوط سیاسی قوت بنایا جائے۔