
لاہور ،پنجاب بیورو کریسی میں اعلیٰ پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ ، گریڈ18 سے 21تک کے 19افسران کے تبادلے کر دیئے گئے ۔
جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق سیکرٹری کو آپریٹو ڈیپارٹمنٹ پنجاب احمد رضا سرور کا تبادلہ کرتے ہوئے انہیں سیکرٹری قانون و پارلیمانی امور کا چارج سونپ دیا گیا ہے ، جبکہ گریڈ 20کے افسر ندیم سرور سے سیکرٹری قانون و پارلیمانی امور کا چارج واپس لے لیا گیا ہے ۔گریڈ 21کے افسر فواد ہاشم ربانی کو سیکرٹری امور نوجوانان اور کھیل پنجاب سے ہٹا کر سیکرٹری کو آپریٹو ڈیپارٹمنٹ پنجاب تعینات کر دیا گیا ہے ۔گریڈ 20کی افسر سمیرا صمد کوسیکرٹری محکمہ خواندگی سے ہٹا کر سیکرٹری سماجی بہبود و بیت المال تعینات کر دیا گیا ہے ۔گریڈ 20کے افسر ڈاکٹر ناصر اقبال ملک کو سیکرٹری مینجمنٹ و پیشہ وارانہ ترقی تعینات کر دیا گیا ہے ۔ گریڈ 20کے افسر وجیح اللہ کنڈی کو سیکرٹری ٹرانسپورٹ کے عہدے سے ہٹا کر سیکرٹری خواندگی و غیر روایتی تعلیم تعینات کر دیا گیا ہے ، گریڈ 20کے افسر نور الامین مینگل کو سیکرٹری بلدیات کے عہدے سے ہٹا کر سیکرٹری امور نوجوانان و کھیل تعینات کر دیا گیا ہے ۔تقرری کے منتظر گریڈ 20کے افسر ڈاکٹر نعیم روف کو سیکرٹر ی محکمہ بلدیات تعینات کر دیا گیا ہے ۔ گریڈ 20کے افسر محمد یقوب کو بورڈ آف ریونیو سے ہٹا کر وزیراعلیٰ معائنہ کمیشن کا رکن تعینات کر دیا گیا ہے ، گریڈ 20کے افسر محمد الیاس گل کو ڈی جی اثار قدیمہ کے عہدے سے ہٹا کر بورڈ آف ریونیو پنجاب کا رکن مقرر کر دیا گیا ہے ۔گریڈ 20کے افسر عثمان علی خان کو سیکرٹری مواصلات و ورکس ڈیپارٹمنٹ جنوبی پنجاب کے عہدے سے ہٹا کر ڈی جی محکمہ اثار قدیمہ تعینات کر دیا گیا ہے ۔تقرری کے منتظر گریڈ 20کے افسر ناصر جمال ہوتیانہ کو سیکرٹری لائیوسٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ جنوبی پنجاب تعینات کر دیا گیا ہے ۔گریڈ 20کے افسر منظور حسین کو سی او او ٹیوٹا کے عہدے سے ہٹا کر سیکرٹری ٹرانسپورٹ تعینات کر دیا گیا ہے ، جبکہ انہیں چیئرمین صوبائی ٹرانسپورٹ اتھارٹی کا چارج بھی سونپ دیا گیا ہے ۔تقرری کے منتظر گریڈ 19کے افسر جواد اکرم کو سیکرٹری اوقاف و مذہبی امور تعینات کر دیا گیا ہے ۔ گریڈ 19کے افسر ذیشان جاوید کو ڈی سی ڈی جی خان کے عہدے سے ہٹا کر سی او او ٹیوٹا تعینات کر دیا گیا ہے ۔ گریڈ 19کے افسر محمد الطاف بلوچ کو سیکرٹری بلدیات جنوبی پنجاب کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے ۔گریڈ 19کے افسر عامر عقق خان کو سیکرٹری بلدیات جنوبی پنجاب تعینات کر دیا گیا ہے ۔ تقرری کے منتظر گریڈ 18کے افسر راشد ارشاد کو ایڈیشنل سیکرٹری مقامی حکومت تعینات کر دیا گیا ہے ۔ گریڈ 18کے افسر سجاد احمد خان کو ایڈیشنل ڈی جی پی ایل آر اے کے عہدے سے ہٹا کر ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ پرائمری ہیلتھ تعینات کر دیا گیا ہے ۔ گریڈ 18کی افسر کنول بتول کو ڈپٹی سیکرٹری اسکولز ایجوکیشن کے عہدے سے ہٹا کر ڈپٹی سیکرٹری محکمہ خزانہ تعینات کر دیا گیا ہے ۔