اہم خبریںپاکستان

آر آئی یو جے کی مریم ، پرویز رشید کی آڈیو لیک میں نازیبا گفتگو کی شدید مذمت

اسلام آباد،راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس نے مسلم لیگ ن کے رہنماوں مریم نواز اور پرویز رشید کی آڈیو لیک پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ آڈیو میں جو زبان استعمال ہوئی ہے وہ قابل مذمت ہے

آر آئی یو جے کے صدر عامر سجاد سید،جنرل سیکرٹری طارق علی ورک ،فنانس سیکرٹری حنیف الرحمن اور مجلس عاملہ کے اراکین نے کہا ہے کہ صحافیوں اور میڈیا ہاوسز کو ڈکٹیٹ کرنے کی کوشش نہ کی جائے کہ کس پروگرام میں کون سا ہمارا بندہ ہو گا سیاسی جماعتوں کو جمہوری رویہ اختیار کرنا چاہیے صحافیوں کے بارے میں سیاسی جماعتوں کے رہنمائوں کو ایسی گفتگو زیب نہیں دیتی، صحافیوں کے متعلق آڈیو لیک میں مسلم لیگ ن کے رہنماں مریم نواز اور پرویز رشید نے جو الفاظ استعمال کیے ہیں وہ کسی صورت برداشت نہیں کیے جا سکتے۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ مریم نواز اور پرویز رشید صحافیوں سے متعلق نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر معافی مانگیں ورنہ بھرپور طریقے سے احتجاج کیا جائے گا تاکہ آئندہ کوئی سیاستدان صحافیوں کے بارے میں ایسی گفتگو نہ کرے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker