
اسلام آباد (آئی پی ایس) چیف الیکشن کمشنر آف پاکستان سکندر سلطان راجہ سے چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان نے ملاقات کی جس میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ایکسپرٹ کی جانب سے بلدیاتی انتخابات میں حلقہ بندی اور حد بندی کے حوالے سے مکمل بریفننگ بھی دی گئی۔شعبہ تعلقات عامہ الیکشن کمیشن گلگت بلتستان کے مطابق گزشتہ روز اسلام آباد میں چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان اور الیکشن کمشنر گلگت بلتستان عابد رضا نے چیف الیکشن کمشنر آف پاکستان سلطان سکندر راجہ سے ون ٹو ون ملاقات کی جس میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ماہرین نے گلگت بلتستان میں آمدہ بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے بریفنگ بھی دی۔اس موقع پر گلگت بلتستان میں حدبندی اور حلقہ بندی اور دیگر پیشہ ورانہ امور پر تفصیلی نشست ہوئی۔