اہم خبریںپاکستان

ضمنی مالیاتی بل 2021 سینیٹ میں پیش، اپوزیشن کا ہنگامہ

اسلام آباد، وزیر خزانہ شوکت ترین نے سینیٹ میں ضمنی مالیاتی بل 2021(منی بجٹ)پیش کردیا جس پر ایوان میں اپوزیشن نے ہنگامہ شروع کردیا۔

اس موقع پر پیپلز پارٹی کے سینیٹر رضا ربانی اور شیری رحمان نے بل کو آئی ایم ایف کی شرائط کا بل قرار دے دیا۔بعد ازاں چیئرمین سینیٹ نے بل قائمہ کمیٹی خزانہ کو بھجوا دیا اور تین روز میں سفارشات طلب کرلیں۔علاوہ ازیں خواتین کو کام کی جگہ پر ہراساں کرنے کے خلاف بل بھی سینیٹ سے منظور ہوگیا۔ وفاقی وزیر انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے بل ایوان میں پیش کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker