بین الاقوامی

چین کے نئے ترقیاتی تصور کی عکاسی کے نمایاں عوامل کی تعریف

بیجنگ ()
2021 وہ پہلا سال ہے جب چین نے جامع طور پر ایک جدید سوشلسٹ ملک کی تعمیر کے نئے سفر کا آغاز کیا ہے۔ چین ترقی کے ایک نئے درجے میں داخل ہو چکا ہے۔ 2021 میں، "نئے ترقیاتی تصور کا کامل، درست اور جامع نفاذ”، منظم منصوبہ بندی، چینی صدر شی جن پھنگ کی ملکی گورننس کے حوالے سے اہم کلیدی الفاظ ہیں۔ چین کے نئے ترقیاتی تصور کی عکاسی کہاں سے ہوتی ہے؟ چینی میڈ یا کے مطا بق
اس میں اولین مظہر جدت طرازی ہے۔ آج، چین سائنسی اور تکنیکی اختراع کے تیز رفتار راستے پر گامزن ہو چکا ہے اور سائنس اور ٹیکنالوجی کے جدید شعبہ جات میں پیش پیش ہے ، چین انتہائی تیز رفتاری سے جدت طرازی کے عالمی منظر نامے کی ایک بڑی طاقت بن رہا ہے۔ سال دو ہزار اکیس میں چین کی جامع اختراعی صلاحیت دنیا میں 12ویں نمبر پر رہی ہے۔
"جدت” سبز ترقی میں بھی ظاہر ہوئی ہے۔موسمیاتی تبدیلی پوری دنیا کو درپیش ایک سنگین چیلنج ہے۔ چین نے خود کو سبز اور کم کاربن ترقی کی راہ پر گامزن کیا ہے اور توانائی اور دیگر صنعتوں میں تبدیلی سمیت انہیں اپ گریڈ کیا ہے۔ 2021 میں، چین میں جنگلات کا رقبہ 23 فیصد سے تجاوز کر چکا ہے۔ پہلی تین سہ ماہیوں میں توانائی کی فی یونٹ جی ڈی پی کی کھپت میں پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں دو اعشاریہ تین فیصد کی کمی واقع ہوئی۔
اس کے ساتھ ساتھ ،”جدت” انسانیت اور فطرت کی ہم آہنگ بقائے باہمی میں بھی مضمر ہے۔ چین ماحولیاتی تہذیب کی تعمیر، جامع سبز تبدیلی اور انسانیت اور فطرت کے درمیان ہم آہنگ بقائے باہمی کی جدت کاری کا فروغ جاری رکھے گا اور مشترکہ طور پر کرہ ارض پر زندگی کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کرے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker