بین الاقوامی

چین- قازقستان سفارتی تعلقات کے قیام کی 30ویں سالگرہ

چین- قازقستان سفارتی تعلقات کے قیام کی 30ویں سالگرہ کے موقع پر دونوں ملکوں کے رہنماؤ ں کے درمیان تہنیتی  پیغامات کا تبادلہ

بیجنگ ()
چینی صدر شی جن پھنگ نے چین اور قازقستان کے درمیان  سفارتی تعلقات کے قیام کی 30ویں سالگرہ منانے کے لیے قازقستان کے پہلے صدر نذر بائیوف اور  موجودہ صدر قاسم جومارٹ توکایوف کے ساتھ مبارکباد کے پیغامات کا تبادلہ کیا۔چینی ریڈ یو کے مطا بق صدر نذر بائیوف کے نام اپنے مبارکباد کے  پیغام میں شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ 30 سالوں کے دوران چین اور قازقستان کے تعلقات وقت کے تقاضوں کے ساتھ ہم آہنگ رہے ہیں اور ہمیشہ  تیز رفتار ترقی کرتے رہے ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات اچھی ہمسائیگی کا نمونہ بن چکے ہیں۔ نذر بائیوف نے قازقستان کے پہلے صدر  کی حیثیت سے چین کے ساتھ دوستی کی پالیسی پر مضبوطی سے عمل کیا اور دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے اور "بیلٹ اینڈ روڈ” کی مشترکہ تعمیر میں تعاون کو گہرا کرنے میں شاندار خدمات انجام دی ہیں۔
صدر توکایوف کے  نام اپنے پیغام میں صدر شی جن پھنگ نے پرزور الفاظ میں کہا کہ چین اپنی صورتحال کے مطابق ترقی کے راستے میں گامزن رہنے کے لیے قازقستان کی بھر پور حمایت کرتا رہے گا۔  شی جن پھنگ نے کہا کہ میں چین-قازقستان تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہوں اور میں صدر توکایوف کے ساتھ چین-قازقستان سفارتی تعلقات کے قیام کی 30ویں سالگرہ  کے موقع پر ہماری روایتی دوستی کو مزید مضبوط بنانا چاہتا ہوں ، تاکہ دونوں ممالک کے عوام کو  فائدہ پہنچایا جاسکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker