اہم خبریںبین الاقوامی

جدہ البوادی میں پاکستانی کمیونٹی کیلئے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

جدہ (خالد نواز چیمہ)پاکستان تحریک انصاف کے زیر اہتمام جدہ البوادی میں پاکستانی کمیونٹی کیلئے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد۔پاکستان تحریک انصاف کے زیر اہتمام عبیر میڈیکل گروپ کی طرف سے عبیر میڈیکل سنٹر البوادی میں پاکستانی کمیونٹی کیلئے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا

کیمپ کو جدہ پوائنٹ اور پاک اوورسیئز فورم نے سپانسر کیاجس میں پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ ساتھ ،پاکستانی میڈیا اورمختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹرز نے بھی بھر پور شرکت کی ،کثیر تعداد میں پاکستانی کمیونٹی کے لوگ فری میڈیکل کیمپ سے مستفید ہوئے ،فری میڈیکل کیمپ میں پی ٹی آئی سے صدر خواجہ حماد،جنرل سیکٹری اشفاق واحد،ایڈیشنل جنرل سیکٹری عمران خان، عمرین خان،انجنیئر نثار ،عمران خان، طارق ندیم،ثاقب علی منہاس، فدا حسین کھوکھر،حاجی امان اللہ، خالدلطیف، سابقہ سینئر نائب صدر پی ٹی آئی سعودی عرب چیپٹر قاضی الیاس،نیاز خان،فخر عدنان ،رزا خان، انور خان،وومن سیکٹری سعودی عرب ثناشعیب،نِعمہ عدنان،شبنم عدنان ،مسلم لیگ ق سے عبدالشکور ،بشارت علی، پاک اوورسئیز فورم سے چودھری محمد امجد گجر ،بزنس کمیونٹی سے معروف بزنس مین جمشید جمی پاک اوورسیئز میڈیا فورم سے امین فیض، میاں محی الدین،شعیب الطاف،شباب بھٹہ،نادیہ عثمان اور احمد فواد اور سینئر صحافی ادریس احمد گنجہ نے خدمت میں بھر پور حصہ لیاپاکستانی کمیونٹی نے عبیر میڈیکل گروپ اور پی ٹی آئی جدہ سٹی کی پوری ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اطمیینان کا اظہار کیا اور کہا کہ ایسے میڈیکل کیمپس سعودی عرب کے ہر شہر میں ہونے چاہئے ۔پی ٹی آئی جدہ سٹی کے صدر خواجہ حماد نے تمام سٹیک ہولڈرز اور اپنی ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی بات کی ہے اور ہمیشہ ہر پلیٹ فارم پر اسی طرح ہم عوام کی خدمت کرتے رہینگیاس موقع پر کمیونٹی کی خدمت کیلئے کیمپ میں موجود مختلف ڈاکٹرز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تمام سٹیک ہولڈرز اور خصوصا پاکستان اوورسیز میڈیا فورم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم پاکستانی کمیونٹی کی خدمت کیلئے ہر وقت حاضر ہے بلکہ ہمیں فخر ہے کہ ہمیں پاکستانی کمیونٹی کی خدمت کا موقع ملا ہےآخر میں منیجنگ ڈئریکٹر عبیر گروپ دانیال تنویر نے تحریک انصاف جدہ ٹیم کو سراہتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی جدہ ٹیم ہر وقت کمیونٹی کی خدمت میں آگے آگے ہوتے ہے اور اس بات پر زور دیا کہ اسی طرح کمیونٹی کی خدمت کرتے رہے عبیر گروپ کی طرف سے آپ کیلئے مستقبل میں بھی ایسے کیمپس منعقد ہوتے رہیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker