
کراچی میں سال نو کے موقع پرمختلف علاقوں میں ہوائی فائرنگ سے 17 افراد زخمی اور ایک بچہ جاں بحق ہوگیا۔پاکستان میں سال نو 2022 کا آغاز ہوگیا ،نئے سال کے موقع پرکراچی، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی ، کوئٹہ سمیت مختلف شہروں میں جشن ، آتش بازی اور ہوائی فائرنگ کی گئی ، رات کے وقت کئی شہروں میں ٹریفک جام ہو گیا جبکہ من چلے اپنی پسندیدہ موسیقی پر ناچتے گاتے رہے۔اس موقع پر شہر کے مختلف علاقوں میں ہوائی فائرنگ کے نتیجے میں 18 افراد زخمی ہوگئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق نارتھ ناظم آباد میں فائرنگ سے ایک بچی اور سولجر بازار میں ایک شخص زخمی ہوا جسے اسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس کے مطابق خواجہ اجمیر نگری میں ہوائی فائرنگ سے 11 سالہ بچہ زخمی ہوا جو دوران علاج دم توڑ گیا۔دوسری جانب پولیس نے شارع نور جہاں کے علاقے میں ہوائی فائرنگ میں ملوث دو ملزمان گرفتار کر لیا ہے۔ملزمان کے قبضے سے ہوائی فائرنگ میں استعمال ہو نے والا اسلحہ برآمد ہو اہے۔ملزمان سے نقدی اور موبائل فون بھی تحویل میں لے لیے گئے ہیں۔ گزشتہ رات سال نو کی آمد پر کراچی ، اسلام آباد، راولپنڈی۔ لاہور اور کوئٹہ سمیت کئی شہروں میں آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا۔ کئی شہروں میں ٹریفک جام رہا۔