
اسلام آباد ، قومی احتساب بیورو(نیب ) نے سابق وزیراعظم نواز شریف کیخلاف پلاٹس الاٹمنٹ کیس بند کرنے کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ۔
جمعہ کو ترجمان نیب کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ نیب لاہور کی جانب سے نواز شریف کیخلاف ایل ڈی اے پلاٹس الاٹمنٹ کیس کی تحقیقات بند کرنے کی خبروں میں صداقت نہیں ، اس حوالے سے الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا پر چلنے والی خبریں بے بنیاد ہیں ، نواز شریف کیخلاف ایل ڈی اے پلاٹس الاٹمنٹ کیس کی تحقیقات تاحال جاری ہیں ، اس طرح کی بے بنیاد خبریں چلانا ناانصافی اور نیب کیخلاف پروپگنڈہ مہم کا حصہ ہے ، نیب ذمہ دار انہ صحافت پر یقین رکھتا ہے ،اور سمجھتا ہے کہ نیب کے حوالے سے کوئی بھی خبر شائع کرنے سے قبل ترجمان سے اس پر موقف لیا جانا چاہیے ۔