
وہاڑی (نمائندہ خصوصی )تحصیل بورے والا نواحی گاوں 451 ای بی اور 453 ای بی میں ڈکیتی کی بڑی وارداتیں، ڈاکووں نے رات گئے علاقہ میں اودھم مچا دیا،8ڈاکووں نے 453 ای بی میں محمود رحمانی کے گھر سے 2 لاکھ 80 ہزار روپے نقدی ڈیڑھ تولہ طلائی زیورات ،عبدالرشید جٹ کے گھر سے ساڑھے 60 ہزار روپے نقدی، 8 تولے طلائی زیورات اور قیمتی سامان لوٹ کرفرار ہوگئے جبکہ 451 ای بی میں ڈاکووں نے نواب دین اور ساجد کمبوہ کے گھر میں واردات کرتے ہوئے ہزاروں روپے نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے ڈاکو دوران واردات اہل خانہ کو تشدد کا نشانہ بھی بناتے رہے اور فائرنگ بھی کرتے رہے پولیس مصروف تفتیش ہے۔