اہم خبریںپاکستان

بے نظیر بھٹو کی شہادت پاکستان ہی نہیں دنیا کی تاریخ کابڑا سانحہ ہے، شہباز شریف

اسلام آباد،قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف و صدر ن لیگ شہبازشریف نے کہا ہے کہ بے نظیر بھٹو اسلامی دنیا کی پہلی خاتون وزیراعظم، جمہوریت کی ایک دلیر آواز اور ایک بہادر و مقبول عوامی قائد تھیں، ان کی شہادت پاکستان ہی نہیں دنیا کی تاریخ کا ایک سانحہ ہے۔

محترمہ بے نظیر بھٹو کی 14 ویں برسی پر مسلم لیگ(ن)کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا کہ محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی 14 ویں برسی پر سابق صدر جناب آصف علی زرداری، چئیرمین پی پی پی بلاول بھٹو، بیٹی بختاور، آصفہ اور دیگر تمام وابستگان، پارٹی رہنمائو ں اور کارکنان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کرتے ہیں۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ محترمہ بے نظیر بھٹو کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، اللہ تعالی ان کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین و وابستگان کو صبرجمیل دے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker