اہم خبریںبین الاقوامی

نسل پرستی کیخلاف جدوجہد کرنیوالے نوبل انعام یافتہ آرچ بشپ انتقال کرگئے

کیپ ٹاون، جنوبی افریقا کے نسل پرستی کے خلاف جدوجہد کرنے والے نوبل انعام یافتہ رہنما آرچ بشپ ڈیسمنڈ ٹوٹو 90 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی افریقا کے نسلی امتیاز کے خلاف جدوجہد کرنے والے عالمی شہرت یافتہ رہنما آرچ بشپ ڈیسمنڈ ٹوٹو کا انتقال ہوگیا۔ انھیں 1984 میں نوبل امن انعام سے نوازا گیا تھا۔نسلی امتیاز کیخلاف ان کی جدوجہد کو عالمی سطح پر سراہا جاتا ہے۔ جنوبی افریقا کے صدر سرل راما فوسا نے آرچ بشپ کے انتقال کی تصدیق کردی۔ امریکا کے سابق صدر بارک اوباما نے انھیں 2009 میں صدارتی میڈل آف فریڈم کے اعزاز سے بھی نوازا تھا۔99 سالہ آرچ بشپ ڈیسمنڈ ٹوٹو کافی عرصے سے بیمار تھے اور ایک اسپتال میں زیر علاج تھے۔ ان کے انتقال پر عالمی رہنماوں نے تعزیت کا اظہار کیا ہے اور جنوبی افریقا میں حکومتی سطح پر سوگ منانے کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker