ٹیکنالوجی

چین :غاروں میں بنے مندر اور مجسمے دریافت

چین میں 10 ماہ کے دوران کئے گئے فیلڈ سروے میں635 غاروں میں بنے مندر اور چٹانوں کو تراش کر بنائے گئے مجسمے دریافت ہوئے ہیں۔قومی ثقافتی ورثے کے انتظامی ادارے (این سی ایچ اے ) نے بتایا کہ نئی دریافتوں سے ملک میں غاروں میں بنے مندر اور چٹانوں کو تراش کر بنائے گئے مجسموں کی کل تعداد 5ہزار986 ہو گئی ہے۔ این سی ایچ اے نے مزید کہا کہ ان میں سے 2ہزار155 غار مندر اور 3ہزار831 چٹانی مجسمے ہیں،جن میں 288 مقامات کو ریاستی تحفظ حاصل ہے۔انتہائی بلندی اور خراب موسم کا مقابلہ کرتے ہوئیتقریبا 2ہزار محققین پر مشتمل 150 سے زائد ٹیموں نے ملک میں واقع پہاڑی غاروں کے مقامات کے تحفظ کے جائزہ کے لیے اس سروے میں حصہ لیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker