اسلام آباد،سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے غربت اور بھوک سے نبرد آزما افغانستان کے لیے ایک ارب ریال کی امدادی رقم کا اعلان کیا ہے۔ اسلام آباد میں ہونے والے او آئی سی کے وزرائے خارجہ کے کونسل اجلاس میں سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے افغانستان کے لیے مالی امداد کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں معاشی بحران مزید سنگین ہو سکتا ہے۔ جنگ زدہ ملک میں خواتین اور بچے ہماری مدد کے منتظر ہیں۔ وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے مزید کہا کہ افغانستان میں بھوک و افلاس سے خواتین اور بچوں کے متاثر ہونے کا پوری طرح ادراک ہے۔ افغان مسئلے کو انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر دیکھنا چاہتے ہیں۔فیصل بن فرحان نے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ افغانستان میں امن چاہتے ہیں اور یہ کہ جنگ زدہ ملک کی کشیدہ صورتحال کا اثر خطے اور دنیا پر پڑ سکتا ہے۔سعودی وزیر خارجہ نے کم سے کم وقت میں اجلاس بلانے اور بہترین انتظامات کرنے پر پاکستان کو خراج تحسین بھی پیش کیا۔
Related Articles
امریکہ ہانگ کانگ کے معاملات اور چین کے داخلی امور میں مداخلت بند کرے، ہانگ کانگ میں چینی وزارت خارجہ کے کمشنر دفتر کا بیان
اتوار, 22 دسمبر, 2024
شام وسیع پیمانے پر پناہ گزینوں کی وطن واپسی کا متحمل نہیں ہو سکتا ، بین الاقوامی تنظیموں کا انتباہ
اتوار, 22 دسمبر, 2024
چین کی امریکہ کی جانب سے چین کے تائیوان علاقے کو ہتھیاروں کی فروخت کی شدید مخالفت
اتوار, 22 دسمبر, 2024