اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

نواز شریف کی پاکستان سے غیر متزلزل وابستگی ہمیشہ ناقابل تردید رہی ہے

لاہور،قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ (ن )کے صدر شہباز شریف نے پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے بیان کو افسوسناک قرار دے دیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں شہباز شریف نے سابق صدر آصف علی زرداری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ زرداری صاحب آپ جانتے ہیں کہ میاں نواز شریف کو کن حالات میں بیرون ملک جانا پڑا؟۔شہباز شریف نے مزیدکہا کہ نواز شریف کی پاکستان سے غیر متزلزل وابستگی ہمیشہ ناقابل تردید رہی ہے، ہمیں متنازعہ ریمارکس سے گریز کرتے ہوئے ملک کی بہتری کیلئے مل کر کام کرنا چاہیئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker