اہم خبریںپاکستانتازہ ترینتجارت

روپے کی قدر میں تنزلی کا رجحان جاری،ڈالر180کا ہوگیا

ملک میں روپے کی قدر میں تنزلی کا رجحان جاری ہے۔ آج مارکیٹ میں امریکی ڈالر 180 روپے کا ہو گیا ہے۔انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 65پیسے اضافے کے بعد 178.08 روپے کا ہو گیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر پچاس پیسے مہنگا ہوا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر پچاس پیسے مہنگا ہونے کے بعد ایک ڈالر کی قیمت 180 روپے ہو گئی ہے۔خیال رہے کہ گذشتہ روز بھی انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافہ دیکھا گیا، بدھ کے روز کاروباری دن کے دوران ڈالر کی قیمت میں 65پیسے اضافے کے بعد نیا ریکارڈ قائم ہوا۔انٹر بینک میں ڈالر 65 پیسے اضافے کے بعد 177 روپے پچاس پیسے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 178 روپے 50 پیسے میں فروخت کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker