اہم خبریںپاکستان

وفاقی بیوروکریسی میں اعلیٰ سطح پر اکھاڑ پچھاڑ، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد ، وفاقی بیوروکریسی میں اعلیٰ سطح پر اکھاڑ پچھاڑ ، ایڈمنسٹریٹو سروس گروپ کے گریڈ 19کے افسر سید ابرار حسین کی خدمات گلگت بلتستان سے واپس لے کر بلوچستان حکومت کے حوالے کر دی گئی ہیں

ایڈمنسٹریٹو سروس گروپ کے گریڈ18کے افسر عمران علی کی خدمات گلگت بلتستان سے پنجاب ، ایڈمنسٹریٹو سروس گروپ کے گریڈ18کے افسر فہیم خان آفریدی کی خدمات گلگت بلتستان سے خیبر پختونخوا حکومت کے سپرد کر دی گئی ہیں ، ایڈمنسٹریٹو سروس گروپ کے گریڈ18کے افسر وسیم احمد کی خدمات گلگت بلتستان سے واپس لے کر انہیں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ ایڈمنسٹریٹو سروس گروپ کے گریڈ 19کے افسرعزیز احمد جمالی کی خدمات بلوچستان سے گلگت بلتستان حکومت کے سپرد کر دی گئی ہے ، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی طرف سے ٹرانسفر پوسٹنگ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker