اہم خبریںپاکستان

نیب نے احتساب عدالتوں سے 1194ملزموں کو سزا دلوائی ، جسٹس جاوید اقبال

اسلام آباد،قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس جاویداقبال نے کہا ہے کہ نیب نے تاریخ میں پہلی بار ان فراد کوقانون کے کٹہرے میں لایا ہے جن کو ماضی میں کوئی پوچھ بھی نہیں سکتا تھا، نیب کی گزشتہ چار سال کے دوران موثر پیروی کے ذریعے احتساب عدالتوں نے 1194 ملزموں کو سزا سنائی ہے۔ ان خیالات کااظہارانہو ں نے نیب کی مجموعی کارکردگی سے متعلق جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

انہو ں نے کہا کہ نیب منی لانڈرنگ ، جعلی اکائونٹس ، آمدن سے زائداثاثے ، عوام سے بڑے پیمانے پر لوٹ مار، جعلی ہائوسنگ /کوآپریٹو سوسائٹیز اور مضاربہ /مشارقہ کے میگاکرپشن کیسز کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں۔ 179 میگاکرپشن کیسز میں سے 66 کو منطقی انجام تک پہنچایا گیا جبکہ 93 میگاکرپشن کیسز متعلقہ احتساب کیسز میں زیرسماعت ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بدعنوانی تمام مسائل کی جڑ ہے جس سے نہ صرف معاشرے کی سماجی و معاشی ترقی متاثر ہوتی ہے بلکہ دنیا بھر کے ممالک متاثرہوتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ نیب اقوام متحدہ کے انسداد بدعنوانی کے کنونشن کے تحت پاکستان کا فوکل ادارہ ہے جو پاکستان کو کرپشن فری بنانے کے لئے احتساب سب کے لئے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ نیب سارک اینٹی کرپشن فورم کا چیئرمین ہے۔ نیب نے پاکستان میں سی پیک منصوبوں کی نگرانی کے لئے چین کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئیہیں۔ انہوں نے کہا کہ نیب نے ٹھوس شواہد کی بنیاد پر انکوائری اور انویسٹی گیشن کے معیار میں بہتری لانے اور سینئر سپر وائزری افسران کی اجتماعی دانش سے فائدہ اٹھانے کے لئے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کا نظام وضع کیا ہے۔ نیب نے جدید سائنسی لیبارٹری قائم کی ہے جس میں ڈیجیٹل فرانزک ،سوالیہ دستاویزات اور فنگر پرنٹ کے تجزیہ کی سہولت موجود ہے۔ ان اقداما ت سے نیب کی کارکردگی میں بہتری آئی ہے ۔نیب نے اپنی کارکردگی میں مزید بہتری کے لئے مانیٹرنگ اینڈاویلیوایشن اور معیاری مقداری نظام وضع کیا ہے۔ انفورسمنٹ حکمت عملی کے تناظر میں نیب نے بدعنوانی کے الزامات پر انویسٹی گیشن اور بدعنوانی کاریفرنس دائرکرنے کے لئے اوقات کار کا تعین کیا ہے۔ نیب نے تمام علاقائی بیوروز میں وٹنس ہینڈلنگ سیلز قائم کئے ہیں۔ نیب قانون کے مطابق ٹھوس شواہد کی بنیاد پرمتعلقہ عدالتوں میں اپنے مقدمات کی پیروی کرتا ہے۔ نیب مقدمات میں سزا کی شرح 66 اعشاریہ 8 فیصد ہے۔ چیئرمین نیب نے تمام نیب افسرا ن کو ہدایت کی ہے کہ وہ ملک کو کرپشن فری بنانے کے لئے اپنی کوششیں دوگنا کریں۔ انہوں نے کہا کہ بدعنوانی کا خاتمہ ہماراقومی فرض ہے جس کے لئے نیب کے تمام افسران عزم ، میرٹ ، محنت اورشفافیت کے ذریعے عمل پیرا ہے۔ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان، عالمی اقتصادی فورم، گلوبل پیس کینیڈا، پلڈاٹ اور مشعال پاکستان نے بدعنوانی کے خاتمے کے لئے نیب کی کوششوں کو سراہا ہے ۔ گیلانی اور گیلپ سروے کے مطابق 59 فیصد لوگوں نے نیب پر اعتماد کااظہار کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker