اہم خبریںتازہ ترینتجارت

مہنگائی میں اضافے کا سلسلہ نہ تھم سکا، 21اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بڑھ گئیں

اسلام آباد ، وفاقی ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کی رپورٹ جاری کردی ہے، ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح 18 اعشاریہ 35 فیصد پر آگئی، سب سے کم آمدنی والے افراد کے لیے مہنگائی سب سے زیادہ 19اعشاریہ 21 فیصد رہی۔

وفاقی ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق حالیہ ایک ہفتے میں 21 اشیا مہنگی ہوئیں، ایک ہفتے میں دال مسور 4 روپے 77 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی، دال ماش 5 روپے 62 پیسے، دال مونگ 3 روپے 41 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی، گھی کا ڈھائی کلو کا ڈبہ 9 روپے 63 پیسے مہنگا ہوا۔پورٹ کے مطابق بیف ایک روپے 30 پیسے، مٹن ایک روپے 98 پیسے فی کلو مہنگا ہوا، حالیہ ہفتے 11 اشیا کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی، ایک ہفتے میں ٹماٹر 19 روپے 53 پیسے فی کلو سستے ہوئے، پیاز 3 روپے 25 پیسے، زندہ مرغی 19 روپے 40 پیسے فی کلو سستی ہوئی۔ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں چینی ایک روپے 42 پیسے فی کلو سستی ہوئی، انڈے 2 روپے 66 پیسے فی درجن، آلو 4 پیسے فی کلو سستے ہوئے، آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 6 روپے 84 پیسے سستا ہوا، حالیہ ہفتے 19 اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker