اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

وہاڑی کی تاریخ کا سب سے بڑا فراڈ، گاڑیاں لیزنگ کے نام پر شہریوں کو چونا لگ گیا

وہاڑی (نمائندہ خصوصی )ڈبل شاہ اور لکی کمیٹی کی طرز پر بنکوں سے بھی کم شرح سود اور معمولی ضمانت کا لالچ دیکر آسان اقساط پر ہر قسم کی چھوٹی بڑی گاڑیاں دینے کا جھانسہ دیکر مساعد خالد اور عمیر خالد نامی فیصل آباد کے رھائشی دو بھائیوں نے وھاڑی شہر میں ایم یو کے نام پر فرضی فرم بناکر شہریوں سے مبینہ طور پر ایک ارب روپیہ لوٹ کر فرار مبینہ طور پر بیرون ملک فرار ہوگئے ۔شہری مارے مارے پھرنے لگے۔ پراپرٹی ڈیلر اور کنسٹرکشن کا کاروبار کرنے والے ذوالفقار علی آرائیں کی مدعیت میں ان کے علاوہ 31 متاثرین کی طرف سے پولیس تھانہ سٹی وھاڑی نے مقدمہ نمبر 536 ، 21 زیر دفعہ 406،420، 468، 471 ت پ ایم یو کمپنی کے چیف ایگزیکٹو مساعد خالد اسکے بھائی عمیر خالد سمیت 6 نامزد اور 3 نامعلوم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا تاہم تاحال کوئی ملزم گرفتار نہ ہوسکا ۔متاثرین نے وزیر اعظم ، وزیر اعلیٰ پنجاب، آئی جی پنجاب، ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب ، آر پی او ملتان سے مطالبہ کیا ہے کہ شہریوں کو کروڑوں روپے سے محروم کرنے والوں کے خلاف اعلی سطحی تحقیقاتی ادارے سے سنگین دفعات کے تحت فراڈیوں اور انکی پشت پناہی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے انکو گرفتار کیا جائے اور انکی رقوم واپس دلائی جائیں۔ ملزمان کے نام فوری طور پر ای سی ایل میں ڈالے جائیں تاکہ اگر تاحال وہ بیرون ملک فرار نہی ہوئے تو انکو بیرون ملک فرار کا موقع نہ مل سکے۔بتایا جاتا ہے کہ فیصل آباد کے رھائشی مساعد خالد ولد خالد محمود سکنہ مکان نمبر B/69 گلی 1،3 محلہ کہکشاں کالونی نمبر 2 فیصل آباد جسکا شناختی کارڈ نمبر 3310092683451 اور اسکے بھائی عمیر خالد نے وھاڑی شہر کے وسط میں ڈی پی ایس سکول کے سامنے تن زیب پلازہ کے اوپر کرایہ پر جگہ لیکر ایم یو موٹرز پرائیویٹ لمیٹڈ کے نام سے کاریں ،پراڈو ، ٹریکٹر سمیت ہر قسم کی گاڑیاں لیزنگ پر دینے کے لئے کاروبار شروع کر دیا اور چھ،7 خواتین سمیت 15,20 افراد پر مشتمل سٹاف بھرتی کر لیا مبینہ طور پر ایک 100 سے زائد افراد کو گاڑیاں بنکوں سے بھی کم شرح سود پر دینے کا جھانسہ دیکر فی کس 3 لاکھ سے لیکر 15 لاکھ تک فی گاڑی ایڈوانس کی مد میں وصول کر لیا اور ایک بڑی تقریب میں گاڑیاں انکے حوالے کرنے کا چکمہ دیتے رہے۔ ملزمان کے ساتھ ایک ذیشان نامی شخص جو اپنے آپکو مینجر کہتا تھا کا اصل نام عبدالمالک معلوم ہوا ہے گزشتہ روز چند ایک گاڑیاں جو خریداروں کے زور دینے پر انکو چابیاں اور گاڑیاں دی گئیں جنکے کاغذات وغیرہ اقساط کلئیر ہونے پر دینے تھے کے بارے میں بھی معلوم ہوا ہے کہ وہ بھی انکی ملکیت نہ ہیں ایم یو کمپنی کے مالک رقم بٹور کر فرار ہوگئے۔ ذوالفقار علی آرائیں کی درخواست پر ان سمیت 32 متاثرین کی طرف سے پولیس تھانہ سٹی وھاڑی نے مقدمہ بر خلاف مساعد خالد، عمیر خالد، محمد مزمل ولد محبوب، خالد محمود ولد حاجی محمد شفیع محمد ذیشان، محمد عدنان عرف حمزہ ولد محمد طارق، اور 3 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ایف آئی آر کے مطابق مدعی ذوالفقار علی آرائیں ولد محمد سلیمان سکنہ چک۔نمبر 90 ڈبلیو بی میلسی ضلع وھاڑی حال مقیم انور آباد وھاڑی نے موقف اختیار کیا کہ مساعد خالد، عمیر خالد، محمد مزمل ولد محبوب، خالد محمود ولد حاجی محمد شفیع محمد ذیشان، محمد عدنان عرف حمزہ ولد محمد طارق، اور 3 نامعلوم ساکنان ایم یو موٹرز تن زیب پلازہ نزد ڈی پی ایس سکول وھاڑی سائل کنسٹرکشن اور پراپرٹی کی خرید و فروخت کا کاروبار کرتا ہے الزام علیہان نے ایم یو موٹرز کے نام سے جعلی و فرضی کار لیزنگ کمپنی بنائی ہے سائل کار حاصل کرنے کے لئے دفتر گیا شرائط کے مطابق ایگریمنٹ کیا بطور امانت ایڈوانس 3 لاکھ 33 ہزار 750 روپے بذریعہ ایم یو اکاونٹ میں دے دئیے گاڑی کی قیمت 1335000 طے ہوئی بقیہ رقم 7 فیصد منافع کے ساتھ 5 سال کی آسان اقساط طے ہوئی 22 دن کے اندر کار ڈیلور کرنا تھی جو وقت مقررہ پر نہ دی تو سائل نے مطالبہ کیا تو مساعد خالد نے مذید 25 فیصد کا مطالبہ کر دیا سائل نے بذریعہ اکاونٹ مذید 3 لاکھ 33 ہزار روپے یکم اکتوبر 2021 کو جمع کروا دئیے ایک استعمال شدہ گاڑی سلور رنگ آلٹو ماڈل 2021 نئی گاڑی آنے تک استعمال کے لئے دے دی اور کہا کہ نئی گاڑی 22 دن میں آ جائے گی مگر گاڑی نہ آنے پر اقرار نامہ تحریر کرکے وہی گاڑی مستقل طور پر سائل کے حوالے کر دی جو بعد ازاں معاہدہ کے مطابق کار کی رجسٹریشن کروا کر کاغذات حوالے نہ کئے اب پتا چلا ہے کہ کار مذکورہ کے مساعد وغیرہ مالک ہی نہ ہیں۔ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ محمد عرفان ولد محمد احمد سکنہ دانیوال کو بھی ایک گاڑی ٹویوٹا الٹس لیز پر دی ہوئی ہے اور ملک شہزاد نسیم ولد نذر حسین حسین سکنہ شرقی کالونی کو بھی ایک ٹویوٹا ریوو ڈبل کیبن برنگ سفید بھی دھوکا دہی جعلسازی فراڈ سے جعلی اقرار نامہ تحریر کرکے دیا ہوا ہے جو اب ہم نے ڈالا ڈبل کیبن کو از خود تھانہ سٹی وھاڑی میں پیش کر دیا ہے علاوہ ازیں پنجاب کے مختلف شہروں کے رھائشیوں نے بھی ایم یو موٹرز وھاڑی کو رقوم جمع کروا رکھی ہیں جن میں عامر سلطان ، محمد کامران، شہزاد اکرم، رحیم بخش، اعجاز احمد، محمد فیاض، سرفراز شاہ، محمد رمضان، زاھد رسول، محمد عارف، محمد اعجاز، محمد یقین، رانا ذوھیب، محمد اشفاق ، وقاص بھٹی، وسیم ظفر، عمر دراز، خالد حسین، محمد زمان ، محمد یوسف، محمد ریاض، محمد عابد، محمد آصف، حمزہ افضل، زین عمر فاروق، سید محمد نوید شاہ، شہزاد سلیم، محمد رشید ،محمد ایاز محمود، علی شہباز، محمد سرور وغیرہ کے ساتھ بھی جعلی فرضی اقرار نامہ جات و رسیدات تیار کرکے استعمال کرکے جعلسازی، دھوکا دہی اور فراڈ کیا ہے۔ الزام علیہان دھوکا دہی اور فراڈ سے لیز پر دی ہوئی گاڑیاں چھوڑ کر 10 نومبر کو دفتر بند کرکے بھاگ جانے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ شہریوں نے بتایا کہ ابھی سینکڑوں لوگ ایسے بھی آئینگے جو 22 دن بعد گاڑی ملنے کی آس پر ایڈوانس رقم جمع کروا گئے ہوئے ہیں ۔یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ فراڈ کرکے بھاری رقم بٹور کر بھاگنے والوں نے 15 سے 20 لاکھ ایڈوانس لیکر 50 ، 60 لاکھ روپے والی بڑی پراڈو وغیرہ بھی بک کر رکھی ہیں جبکہ بہاولپور میں بھی ایم یو کے نام پر ایک برانچ بنا رکھی تھی جسکے بارے میں بھی باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ بہاولپور سے بھی کروڑوں روپے ایڈوانس کی مد میں وصول کرکے فرار ہوئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker