اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

اسلام آباد ہائیکورٹ میں سابق چیف جج گلگت بلتستان کے خلاف درخواست پر سماعت

اسلام آباد ہائی کورٹ میں سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم کے خلاف مس کنڈکٹ کی کارروائی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے کیس فائل چیف جسٹس کو بھیجوانے کی ہدایت کردی۔تفصیلات کے مطابق جسٹس طارق محمود جہانگیری اسلام آباد ہائی کورٹ نے وکیل چوہدری محمد اکرم ایڈوکیٹ کی درخواست کی سماعت کی۔جسٹس طارق محمود جہانگیری نے استفسارکرتے ہوئے پوچھا کہ یہ معاملہ چیف جسٹس کی کورٹ میں پہلے سے زیرِ التوا نہیں؟درخواست گزار وکیل چوہدری اکرم نے عدالت کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ جی بالکل چیف جسٹس کے پاس پہلے سے زیرالتوا ہے۔جسٹس طارق محمود جہانگیری نے وکیل سے کہا کہ پھرمناسب یہی ہے یہ فائل بھی چیف جسٹس کو بھیجوا دیتے ہیں۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم نے بیان حلفی دے کر بطور سابق جج حلف کی خلاف ورزی کی۔درخواست میں یہ بھی موقف اختیار کیا گیا کہ سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم آرٹیکل 5 کے مرتکب ہوئے اوران کا جھوٹا بیانِ حلف اسلام آباد ہائی کورٹ کو بدنام کررہا ہے۔وکیل چوہدری محمد اکرم کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا کہ بیانِ حلفی عدلیہ اور ریاست کے خلاف لوگوں میں نفرت پیدا کررہا ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ سابق چیف جج کو دی گئیں مراعات واپس لے کر قومی خزانے میں جمع کروائی جائیں اور وزارت داخلہ کو رانا شمیم کے خلاف کارروائی کا حکم دیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker