اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

عمران خان نے دل جیت لئے ، انشااللہ آ ئندہ پانچ سال بھی پی ٹی آئی کے ہوں گے

اسلام آباد (آئی پی ایس )پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما و ممبر کشمیر کونسل محمد یونس میر نے کہا ہے کہ عمران خان قوم کے لیے امید کی کرن ہیں، عمران خان نے قوم سے جو وعدے کیے تھے وہ ایک ایک کر کے پورے کر رہے ہیں،پی ٹی آئی نے قانون سازی ذاتی مفاد کیلئے نہیں جمہوریت کی مضبوطی اور ملک وقوم کے لیے کی تاکہ ہم آگے بڑھ سکیں اور ہر انتخاب پر اٹھنے والا دھاندلی دھاندلی کا شور ختم ہو جائے، ایک کروڑ کے قریب اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ حق دینا تاریخی کارنامہ ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ محمد یونس میر نے کہا کہ عمران خان نے دل جیت لئے ہیں انشااللہ اب آ ئندہ پانچ سال بھی پی ٹی آئی کے ہوں گے، پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کے عوام کو بھی مایوس نہیں کرے گی، مسائل حل اور حقوق ملیں گے تمام وعدے پورے کریں گے ۔ پی ٹی آئی رہنما محمد یونس میر نے کہا کہ عمران خان ایک باہمت اور وژن رکھنے والا لیڈر ہے اس نے جو کہہ دیا وہ کر کے دکھاتا ہے، پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے عوام کی محرومیوں کا ازالہ کرے گی، مسئلہ کشمیر پر بھی آواز اٹھا رہے ہیں صدر آزادجموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے حالیہ دورے میں عالمی فورم پر جس طرح مسئلہ کشمیر پر بات کی قابل تحسین ہیں مسئلہ کشمیر کو ہر فورم پر اجاگر کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker