اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس:اپوزیشن کے تین ارکان شریک نہیں ہوں گے

اسلام آباد،اپوزیشن کے تین ارکان مشترکہ اجلاس میں شریک نہیں ہوں گے ۔ذرائع کے مطابق سید نوید قمر ڈینگی کے باعث زیرعلاج ہیں،اختر مینگل دوبئی میں ہیں جبکہ یوسف تالپور بھی بیرون ملک ہیں جس کی وجہ سے وہ اجلاس میں شریک نہیں ہوئے۔دوسری جانب پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے حوالے سے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر، صدر ن لیگ شہباز شریف سے چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات ہوئی ہے۔ شہباز شریف نے گرم جوشی سے بلاول بھٹو کا استقبال کیا، ملاقات میں مولانا اسعد محمود اور دیگر ارکان بھی شریک ہوئے۔پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے قبل شہباز شریف کی زیرِ صدارت پی ڈی ایم کا پارلیمانی اجلاس ہوا۔اجلاس میں مسلم لیگ ن اور پی ڈی ایم کی دیگر جماعتوں کے اراکین نے شرکت کی، اجلاس میں مشترکہ اجلاس سے متعلق حکمتِ عملی طے کی جا رہی ہے۔واضح رہے کہ صدر مملکت عارف علوی نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج طلب کر رکھا ہے جس میں حکومت الیکٹرونک ووٹنگ مشین کے استعمال، اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کے حق سمیت انتخابی اصلاحات کے علاوہ کئی اہم بل منظوری کے لیے پیش کرے گی۔ ان بلز کی منظوری کے لیے ایوان میں موجود ارکان کی سادہ اکثریت درکار ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker