اہم خبریںپاکستانتازہ ترینتجارت

سی این جی عوام کی پہنچ سے دور،جی ایس ٹی میں اچانک دوگنا اضافہ

اسلام آباد(آئی پی ایس )آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ جی ایس ٹی میں اضافے سے سی این جی کی کنزیومر پرائس میں ساڑھے دس روپے فی کلو اضافہ ہوگیا ہے۔ایک جانب حکومت پٹرول کیلئے جی ایس ٹی میں کمی لا رہی ہے تو دوسری جانب گیس کیلئے جی ایس ٹی میں اضافہ انتہائی زیادتی ہے،ایسے وقت میں جبکہ ایل این جی کا ریٹ تاریخ کے اونچی ترین سطح پر پہنچا ہوا ہے اور ڈالر کی قدر میں تاریخی اضافے کی وجہ سے گیس کے ریٹ میں ہوشربا اضافہ ہوگیا ہے تو ایسے وقت میں ٹیکسوں میں اضافہ انتہائی ناانصافی اور ناجائز اقدام ہے۔آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کے مطابق سی این جی کیلئے جی ایس ٹی میں اچانک دوگنا اضافہ کر دیا گیا ہے جس سے ماحول دوست ایندھن کی قیمت میں 10.30 روپے فی کلو اضافہ ہو گیا ہے جو سی این جی صارفین کیلئے ناقابل برداشت ہے۔جبکہ موجودہ حالات میں سی این جی سیکٹر ٹیکسوں کا مزید بوجھ اٹھانے کا متحمل نہیں ہو سکتا۔آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ قیمت بڑھنے سے ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافہ ہو جائے گا، پٹرول کا استعمال بڑھنے سے امپورٹ بل میں اضافہ ہوجائے گا، سی این جی استعمال میں کمی سے شہروں میں فوگ اور ماحولیاتی آلودگی بڑھے گی۔سی این جی سیکٹر ٹیکس ادا کرنا چاہتا ہے تاہم ودھولڈنگ ٹیکس اور سیلز ٹیکس کے بنیادی فارمولے سے ہمیں اصولی اختلاف ہے جو ہم نے وزیر خزانہ شوکت ترین سے میٹنگ میں گوش گزار بھی کیا تھا اور انہوں نے آئی ایم ایف پروگرام سے واپسی کے بعد ہمارے ساتھ مشاورت کا عندیہ دیا تھا لیکن اس کے برعکس ہمارے سے بغیر مشاورت کئے رات گئے اچانک سیلز ٹیکس کے بنیادی قیمت میں دوگنی کر دی گئی جو انتہائی ناانصافی اور ظالمانہ اقدام ہے۔بیان میں کہا گیا کہ سی این جی سیکٹر پہلے ہی دیگر شعبوں کی نسبت زیادہ ریٹس پر گیس خرید رہا ہے اور پٹرول سے قیمت کی مسابقت کی وجہ سے سی این جی کا ریٹ ایک حد سے زیادہ بڑھایا نہیں جا سکتا۔ قیمت میں اضافے سے سی این جی شعبہ بند، لاکھوں افراد بیروزگار اور ساڑھے چار سو ارب کی سرمایہ کاری ضائع ہوجائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker