اسلام آباد(آئی پی ایس )ڈپٹی کمشنر حمزہ شفقات کو اسلام آباد کے ایڈمنسٹریٹر کا اضافہ چارج دیدیا گیا ۔اس حوالے سے وزارت داخلہ کی جانب سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔سب نیوز کو موصول نوٹیفکیشن کے مطابق حمزہ شفقات ڈپٹی کمشنر کے ساتھ ساتھ چھ ماہ کے لیے ایڈمنسٹریٹر کے طور پر کام کریں گے۔