اسلام آباد(آئی پی ایس )وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ کچھ لوگ نوازشریف کومظلوم ثابت کرانے کی مہم چلارہے ہیں،بیوقوفانہ کہانیوں کے بجائے نوازشریف ایون فیلڈاپارٹمنٹس کاجواب دیں۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر فوادچودھری نے کہا کہانصار عباسی صاحب کی ایک حیرت انگیز اسٹوری نظر سے گزری جس میں ایک گلگت کے جج صاحب فرماتے ہیں کہ جب وہ ثاقب نثار صاحب کے پاس چائے پینے بیٹھے تو جج صاحب نے فون پر ہائیکورٹ کے جج کو کہا کہ نواز شریف کی ضمانت الیکشنوں سے پہلے نہیں لینی!کیسے کیسے لطیفے اس ملک میں نواز شریف کو مظلوم ثابت کرانے کی مہم چلا رہے ہیں، اندازہ لگائیں کے آپ کسی جج کے پاس چائے پینے جائیں وہ آگے سے فون ملا کر بیٹھا ہے کہ آپ کے سامنے ہی ایسی ہدایات جاری کرے کہ کسی ملزم کی ضمانت لینی ہے یا نہیں لینی!ملزم بھی کوئی عام آدمی نہیں ملک کاوزیر اعظم۔فواد چوہدری نے مزید کہا کہ بتائیں،مریم نوازکی ملکیت میں دیئے گئے اپارٹمنٹس کے پیسے کہاں سے آئے،اربوں کی جائیدادسامنے آچکی،اس کاجواب دیاجائے۔
Related Articles
پی ٹی آئی احتجاج: مظاہرین کا مرچوں والے پانی اور پھینٹی سے استقبال کا منصوبہ
جمعرات, 21 نومبر, 2024
توہین الیکشن کمیشن کیس: عمران خان کو اگلی سماعت پر حاضری یقینی بنانے کی ہدایت
جمعرات, 21 نومبر, 2024
آڈیوز لیک کیس؛ نیا کمیشن بنا تو یہ مقدمہ غیر مؤثر ہو جائے گا، جسٹس امین الدین
جمعرات, 21 نومبر, 2024