
اسلام آباد (آئی پی ایس )نیپرا نے سردیوں کیلئے بجلی کے پیکج کی منظوری دے دی، نیپرا نے سردیوں میں بجلی پیکج سے متعلق وزارت توانائی کی درخواست پر فیصلہ جاری کر دیا ،پیکج کا اطلاق یکم نومبر سے 28 فروری2021 تک ہو گا ، پیکج کے تحت نان ٹی او یو میٹر پر ماہانہ 300 یونٹ سے زیادہ بجلی استعمال پر فی یونٹ بجلی 12 روپے 96 پیسے کی ملے گی ، اٹی او یو صارفین گزشتہ سال کے مہینے کے مقابلے میں جو بجلی زیادہ استعمال ہو گی 12اعشاریہ96روپے کی ہو گی، پیکج کا اطلاق پورے پاکستان کیلئے ہے ، پیکج کے تحت گھریلو اور کمرشل صارفین سمیت اور جنرل سروسز کے شعبے مستفید ہو سکیں گے۔