
ڈیرہ غازی خان، مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ موجودہ حکمران ناجائز تھے، اب نالائق بھی ثابت ہوگئے،حالات کی بہتری چیلنج ہے اس لئے سب کو مل کر ملک بچانا ہوگا۔
ڈی جی خان میں پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم)کے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ پی ڈی ایم نے کہا کہ 25 جولائی 2018 جمہوری اورپارلیمانی تاریخ کا سیاہ ترین دن تھا، پہلے یہ ناجائز تھے ،اب یہ نالائق بھی ثابت ہوگئے ہیں، آج آپ نے پاکستان کا کیا حشر کر دیا ہے، نوکریاں تو ملی نہیں لاکھوں لوگوں کو بیروزگار کر دیا گیا ہے۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ آج ہماراحکمران جہاں جاتاہے بھکاری کی طرح کھڑا ہوتا ہے، گزشتہ حکومت میں جی ڈی پی کی شرح ساڑھے5 فیصدتھی جبکہ کشمیریوں کا خون ہورہا ہے پاکستان سیکوئی آواز نہیں اٹھ رہی،ہم نے کشمیریوں کو تنہا چھوڑدیا ہے۔سربراہ پی ڈی ایم کا مزید کہنا تھا کہ یہ عمران خان کو دیاگیاایجنڈاتھا، عمران خان کو سی پیک ناکام بنانیکا ایجنڈا دیاگیا، آج چین ہم سے ناراض ہے،یہ ہے ہماری خارجہ پالیسی، پورا خطہ معاشی لحاظ سے ترقی کررہا ہے اور پاکستان کیساتھ کوئی کاروبار کرنے کو تیار نہیں جبکہ ہم آپ کو پاکستان کیلئے ناسورسمجھتے ہیں۔مولانا فضل الرحمان نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمیں اب ملک کو بچانا ہے، ملکی حالات ٹھیک کرنا ہم سب کیلئے چیلنج ہے، ملکی معیشت مضبوط ہو گی توخارجہ پالیسی مضبوط ہو گی، عمران خان نے جان بوجھ کر اقوام متحدہ اجلاس سے ویڈیو لنک پر خطاب کیا، دنیا کا کوئی بھی حکمران عمران خان سے ہاتھ ملانے کو تیار نہیں ، امریکانے اڈے مانگے نہیں اورعمران خان کہتا ہے ہم اڈے نہیں دیں گے جبکہ افغانستان میں شکست کے بعد امریکاکوسپرپاورنہیں کہاجاسکتا۔