
راولاکوٹ،صدر پاکستان تحریک انصاف آذاد کشمیر و سینئر موسٹ وزیر حکومت سردار تنویر الیاس خان نے کہا ہے کہ آذاد کشمیر میں طویل المدتی تاریخی ترقیاتی منصوبہ جات شروع کرنے جا رہے ہیں جس کے ثمرات عام آدمی تک پہنچیں گے اور عام آدمی کا معیار زندگی بلند ہو گا۔ بحثیت انچارج الیکشن مہم آذاد کشمیر بھرکے انتخابی حلقہ جات میں جو جو وعدے کیئے ان پر لفظ بہ لفظ کاربند ہیں، جلدعوام سے کیئے گئے وعدوں پر عمل درآمد شروع کریں گے،چوہتر سالوں سے عوام کے ساتھ جھوٹ بول کر عوام کے وسائل کو شیر مادر سمجھ کر لوٹنے والوں سے حساب لیں گے، سردار صغیر شہید کی ساری زندگی عوام کی خدمت سے عبارت رہی ان کے عوامی خدمت کے چھوڑے ہوئے مقدس مشن کی تکمیل کے لیئے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ایل اے 22 سے محترمہ شاہدہ صغیر کے الیکشن لڑنے کا فیصلہ حلقہ کے عوام کا تھا،ان کی تاریخ ساز کامیابی نے آذاد کشمیر کی تاریخ میں نیا باب رقم کر دیا ہے۔حلقے کی عوام کے اعتماد پر پورا اتریں گے۔وسطی باغ کے باشعور عوام کی سیاسی بصیرت کو سلام پیش کرتا ہوں الیکشن میں ان سے کیئے گئے تمام وعدوں پر قائم ہوں،انشا اللہ ہماری کاردگی عام آدمی کے لیئے باعث فخر ہو گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز یہاں سردار پیلس بنگوئیں میں سردار محمد صغیر خان شہید کے حوالے سے منعقدہ تعزیتی ریفرنس سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں قائم پی ٹی آئی کا دور اقتدار تاریخی ہو گا،زبانی وعدوں کے بر عکس عملی کام ہوں گے جو زمین پر نظر آئیں گے۔عمران خان کے وژن کے مطابق آذاد کشمیر کی عوام کو بدلا ہوا کشمیر ملے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سڑک ٹوٹی ،کھمبا،ٹینکی،سکول یہ عوام کا حق ہے جو انہیں ملے گا۔تقر ریوں اور تبادلوں سے حکومتیں نہیں چلا کر تیں،ہمارے دور اقتدار میں کسی کا انتقامی تبادلہ ہو گا اور نا ہی کسی کا استحقاق مجروح ہونے دیں گے۔ تعزیتی ریفرنس میں آذاد کشمیر بھر کے مختلف مقامات سے سیاسی و سماجی رہنماوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر ممبر اسمبلی پیر مظہر الحق،صدر پی ٹی آئی راجہ منصور خان،سینئر نائب صدر چوہدری ظفر انور،صدر یوتھ راجہ سبیل،سردار کاشان مسعود،سردار احمد صغیر ،سردار امتیاز شاہین، سردار عامر جمیل،سردار شہزاد ایڈووکیٹ ،نجم الثاقب کیانی،سر بہت شکریہ سردار شاہد اعظم عامر رفیق، افنان نواز سردار نئیر ایوب، سردار افتخار فیروز، سردار لیاقت، سردار حفیظ ، سردار نصیر،سردار شبیر،سردار امجدسدوزئی،سردار جہانگیر جاوید،سردار عاشق خان،پروفیسر سردار آفتاب،سردار خالد ابراہیم، سردار عمران یسین،چیئرمین سردار الطاف،سردار اسحاق،سردار راوف،ندیم انجم،سردار سعید،سردار شریف،سردار طاہر سلطان،سردار شبریز ،سردار منور،مولانا آفتاب کاشر، تیمور ادریس،حمیرا فیاض،ریحانہ خان،لائبہ خان،شمائلہ انجم،جویریہ ظفر کیانی و دیگر بھی موجود تھے۔