اہم خبریںپاکستان

اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل پولیس کی کارروائی، پانچ ملزمان گرفتار

اسلام آباد، اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل پولیس کی بڑی کارروائی، دو کارلفٹرز، تین کار ریسیورز سمیت پانچ ملزمان گرفتار،اڑھائی کروڑروپے سے زائد مالیت کی 15چوری شدہ کاریں برآمد کر لی گئیں ۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے گاڑیاں چوری کرنے والے آلات بھی برآمد ،ملزمان میں کارلفٹرز امجد ریاض، کاشف عرف کاشی شامل ہیں ، کارریسیورز میں مرتضی حسن، محمد ابراہیم اور احمد نواز شامل،کارریسیورزمرتضی حسن اور محمد ابراہیم کراچی سے چوری شدہ گاڑیاں ریسیو کرکے اسلام آباد، راولپنڈی میں رینٹ پر دیتے تھے،کارریسیور احمد نواز چوری شدہ گاڑیوں کو ٹمپر کرکے شہریوں کو جعلسازی کے ذریعے فروخت کرتا تھا، ملزمان سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں کار چوری کے معتدد مقدمات میں ملوث ہیں،برآمد شدہ گاڑیاں اسلام آباد، پنجاب اور کراچی کی چوری شدہ ہیں،کارروائی اے ایس پی حنا نیک بخت کی نگرانی میں انچارج اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل ملک لیاقت ، اے ایس آئی ابرار، معہ جوانوں پر مشتمل ٹیم نے کی ،ملزمان کے خلاف درج شدہ مقدمات مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے ۔ڈی آئی جی آپریشنز اور ایس ایس پی انوسٹی گیشن نے پولیس ٹیم کو شاباش دی ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker