اسلام آباد،تھانہ شالیمار پولیس کی بڑی کارروائی ،پوش سیکٹرز میں ہائی کوالٹی منشیات فروشی میں ملوث 5 ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا ،ملزمان سے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات کی بڑی کھیپ کی ٹامائن 30 کلوگرام سے زائد اور زیر استعمال گاڑی برآمد کر لی گئی۔ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق پکڑی گئی منشیات کی قیمت عالمی مارکیٹ میں تقریبا 21 کروڑ روپے سے زائد ہے،اتنی بڑی کھیپ نایاب ہائی کوالٹی کی منشیات پہلی دفعہ پکڑی گئی ہے ،ملزمان گاڑی میں سوار ہو کر پوش سیکٹرز میں منشیات گاہکوں کو فروخت کرتے تھے ،ملزمان میں نوید شہزاد، عدنان سلیم، ہارون زمان، قادر خان، جاوید حسین شامل ہیں، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی، کارروائی ڈی ایس پی حاکم خان کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ شالیمار معہ جوانوں پر مشتمل ٹیم نے کی ۔آئی جی اسلام آباد اور ڈی آئی جی آپریشنز نے پولیس ٹیم کو شاباش اور انعامات کا اعلان کیا ۔